کاروار:30/جون (ایس اؤنیوز)کاروار سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج کے پوسٹ گریجویٹ سنٹر میں ایم ایس سی کیمسٹری، بائیولوجی ، حسابی سائنس، ایم اے کنڑا ، ایم ٹی اے کورسس میں داخلے کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ جہاں عام طلبا کے لئے 500روپئے اور پسماندہ ذات کے طلبا کے لئے 250روپئے عرضی فیس کے ساتھ ضروری دستاویزات کے ساتھ 15جولائی کے اندر سونپنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں زائد معلومات اور جانکاری کے لئے 08385-226362پر رابطہ کرنے کی کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔